فلموں کی کامیابی سے ثقافتی سرگرمیاں بڑھیںسلیم آفریدی
فلم انڈسٹری بحال ہوچکی لہذا عوام کوایک مرتبہ پھرتھیٹر کی طرف لاناچاہتے ہیں، سلیم آفریدی
معروف کامیڈین سلیم آفریدی نے کہا ہے کہ تھیٹر کے فنکاروں نے فلم انڈسٹری میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، پاکستانی فلموں کی کامیابی نے ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ کردیا،اچھی اور معیاری فلمیں بنیں گی تو لوگ فلمیں دیکھنے ضرور آئیں گے۔
یہ بات انھوں نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ سلیم آفریدی کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے بعد کراچی کی رونقوں میں اضافہ ہوا ہے،فنکاروں کی فلموں میں مصروفیات بڑھ گئیں ہیں اور کراچی میں تھیٹر سے وابستہ فنکاروں کو بھی فلموں میں کام کرنے کاموقع مل رہا ہے۔
انھوں نے کہا جس طرح پاکستان کی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں کامیاب ہوئی ہیں اسی طرح ہماری خواہش ہے کراچی میں تھیٹر بھی ایک بار پھر ماضی کی طرح عوام کی توجہ حاصل کرلے ، اچھی اور معیاری فلموں کی طرح تھیٹر میں بھی وہی معیار ہونا چاہیے کہ لوگ اپنی فیملی کے ہمراہ آکر ڈرامہ دیکھیں اور لطف اندوز ہوں۔