
عاطف اسلم کو بالی وڈ فلم ''بدلہ پور'' کے گانے ''جینا جینا'' کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔اس کیٹگری میں عاطف اسلم کے ساتھ انکت تیواری فلم ''رائے'' میں اپنے گانے ''تو ہے کہ نہیں''، ارجیت سنگھ فلم ''دل والے '' کے گانے ''گیروا''اور رائے کے گانے ''سورج ڈوبا''، پپون فلم ''دم لگا کے ہئی شا'' میں شامل اپنے'' گانے'''وہ موہ کے دھاگے'' اور شال دادلانی فلم شاندار میں اپنے گانے ''گلابو'' کے لیے نامزد کیے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ عاطف 2005 ، 2006 اور2010 میں بھی فلم فئیر ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا ۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔