افغان امن عمل میں اعتماد سازی طالبان رہنماؤں کی رہائی پابندیاں ہٹانے پرغور

اسلام آبادمیں ہونیوالے4ملکی رابطہ کمیٹی اجلاس میں تجویزرکھی گئی،کابل اجلاس سے قبل اتفاق رائے کی کوششیں

افغان حکومت کی خواہش ہے پاکستان،امریکا،چین طالبان کے ساتھ سیزفائرکے سلسلے میں موثر کردار ادا کریں،ذرائع فوٹو: فائل

افغان حکومت اورطالبان کے درمیان معطل شدہ مفاہمتی عمل کے آغاز کیلیے تشکیل کردہ 4 ملکی ''رابطہ کمیٹی'' نے اقوام متحدہ کی طالبان پر عائد پابندیوں کی فہرست سے بعض طالبان رہنماؤں کے ناموں کے ممکنہ اخراج اور کچھ طالبان قیدیوں کی رہائی سمیت اعتماد سازی کے اہم اقدامات پر غورکیاہے۔


ذرائع کے مطابق پیر کو 4 فریقی اجلاس میں اعتماد سازی کے جن اقدامات پر غور کیا گیا ان میں ایک معاملہ طالبان پر پابندیوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کی متعلقہ کمیٹی کی فہرست سے کچھ طالبان رہنماؤں کے ناموں کو ممکنہ طور پر خارج کرنیکا اقدام بھی شامل ہے۔

ذرائع نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ یہ تجویز کس کی طرف سے آئی تاہم یہ ضرورکہا کہ کمیٹی میں شامل ممالک کے حکام اس بات پر متفق ہیں کہ معطل شدہ امن مذاکرات کی دوبارہ شروعات کیلیے اعتمادسازی کے اقدامات کرنا ضروری ہے۔
Load Next Story