اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش تھا، زلزلہ پیما مرکز


January 13, 2016
زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش تھا، زلزلہ پیما مرکز۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب اور گلگت بلتستان سمیت شمالی وزیرستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے شدید سردی میں گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش اور اس کی گہرائی 194 کلو میٹر تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں میں اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گیے تھے جب کہ گزشتہ سال خیبر پختونخوا اور پنجاب سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں آنے والے خطرناک زلزلے میں 500 سے زائد افراد جاں بحق جب کہ سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں