صدرکے 2 عہدے لاہورکورٹ میں سماعت 7 نومبر تک ملتوی

سماعت وفاقی حکومت کے وکیل وسیم سجادکی جانب سے تحریری درخواست پرملتوی کی گئی


Online November 01, 2012
سماعت وفاقی حکومت کے وکیل وسیم سجادکی جانب سے تحریری درخواست پرملتوی کی گئی

KARACHI: لاہورہائیکورٹ نے صدرزرداری کے 2عہدوں سے متعلق کیس کی سماعت 7نومبر تک ملتوی کردی۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عمرعطا بندیال کی سربراہی میں5رکنی بینچ نے کی سماعت کی،وفاقی حکومت کے وکیل وسیم سجادکی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کیلیے تحریری درخواست بھیجی گئی جس میں موقف اختیارکیاگیاکہ وسیم سجاد سپریم کورٹ بارکے انتخابات میں مصروفیت کی وجہ سے کیس میں پیش نہیں ہوسکتے لہٰذا سماعت ملتوی کر دی جائے جس پر درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگرنے اعتراض اٹھایا کہ وسیم سجادانتخابات میں امیدوار نہیں اسلیے ان کے پیش نہ ہونیکی کوئی وجہ نہیں لہٰذا سماعت ملتوی نہ کی جائے۔

تاہم عدالت نے قراردیاکہ باراوربینچ میں مکمل ہم اہنگی کیلیے ضروری ہے کہ وکلا کی مجبوریوںکومد نظر رکھا جائے۔ درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیارکیاگیاکہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود صدر زرداری نے سیاسی عہدہ ترک نہیں کیالہٰذا ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں