پاکستانی طلبہ سارک تقریب میں قومی ترانہ نہ پڑھ سکے
یہ لمحہ فکریہ ہے، چیئرپرسن قائمہ کمیٹی نفیسہ خٹک، ٹیچرز قصوروار ہیں، ناصر خان
پاکستانی طلبہ بھارت میں ہونے والی ساؤتھ ایشین ایسوسی ایشن فارریجنل کارپوریشن(سارک) کی تقریب میں قومی ترانہ نہ پڑھ سکے۔
یہ انکشاف قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کی ذیلی کمیٹی کی چیئرپرسن نفیسہ خٹک نے کیا۔ نفیسہ خٹک نے بتایا کہ ملک میں ناقص تعلیمی نصاب کی وجہ سے پاکستانی طلبہ بھارت میں ہونے والی ایک تقریب میں قومی ترانہ نہ پڑھ سکے، انھوں نے کہا کہ پاکستانی طلبہ پر مشتمل ایک وفد سارک کی تقریب میں شرکت کے لیے بھارت گیا جہاں پاکستانی طلبہ کی جانب قومی ترانہ نہ پڑھا جا سکا جو ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں نہ جانے کس قسم کانصاب اورکتابیں پڑھائی جا رہی ہیں کہ ہمارے بچوں کوقومی ترانہ تک یاد نہیں ہے جس پر ماہرنصاب ناصر خان نے کہا کہ مسئلہ تعلیمی نصاب کا نہیں بلکہ اس کی وجوہ ٹیچرزکی ناقص کارکردگی ہے۔ اجلاس میں اسلام آباد کی ایڈہاک ٹیچرزکے معاملے پر بھی بحث کی گئی ۔اجلاس میں ممبر پیرا امتیاز قریشی نے کمیٹی کو بتایا کہ پرائیویٹ اسکولوں کو رہائشی سیکٹرز سے متبادل جگوں پر منتقل کرنے کے لیے کے سی ڈی اے سے مزید وقت مانگا جائے گا۔