عاصمہ جہانگیر گروپ کے اسرارالحق سپریم کورٹ بار کے صدر منتخب
اسرارالحق 1162، احمداویس کو 875ووٹ ملے،سیکریٹری اورنائب صدر پنجاب بھی کامیاب
سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ (فرینڈزگروپ)کے صدارتی امیدوار میاں اسرارالحق نے پروفیشنل گروپ کے امیدوار احمد اویس کو287ووٹوں کی بھاری اکثریت سے شکست دیدی جبکہ سیکریٹری اورنائب صدر پنجاب کے عہدوں پر بھی فرینڈز گروپ نے میدان مار لیا۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق میاں اسرارالحق نے1162 ووٹ لئے جبکہ احمداویس875ووٹ لے سکے۔ لاہور سے اسرار الحق نے548 اوراحمد اویس نے 414، راولپنڈی اسلام آبادسے اسرار الحق نے193اور احمد اویس نے116، کراچی سے اسرار الحق نے145 اور احمد اویس نے135، پشاور سے اسرار الحق نے73 اور احمد اویس نے 46، کوئٹہ سے اسرار الحق نے75 اور احمد اویس نے 33، ملتان سے اسرار الحق نے68 اور احمد اویس نے63، بہاولپور سے اسرار الحق نے22 اور احمد اویس نے32، ایبٹ آباد سے اسرار الحق نے21 اور احمد اویس نے25، حیدرآباد سے اسرار الحق نے 19اوراحمد اویس نے 11 ووٹ حاصل کیے۔
سیکرٹری کے عہدہ پر جاوید اقبال راجہ نے1037ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مخالف امیدوار سہیل ڈار نے835ووٹ لیے۔ نائب صدر پنجاب کی نشست پر طاہر چوہدری نے1187ووٹ حاصل کیے جبکہ رانا نعیم سرور835ووٹ حاصل کرسکے۔نائب صدر بلوچستان کے عہدہ پر عبداﷲ کاکڑ1140 ووٹ، نائب صدر سندھ کے عہدہ پر عین الدین خان 821ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ نائب صدر پختونخوا جمال خٹک بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ ایڈیشنل سیکریٹری کے عہدہ پر عبدالمجید خان سردارنے923ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ صالحین مغل 737ووٹ لے سکے،عبدالرشید قاری1020ووٹ لیکر فنانس سیکریٹری منتخب ہوئے جبکہ اسلم گھمن 778 ووٹ حاصل کرسکے۔
سرکاری اورحتمی نتائج کا اعلان 3نومبر کو اسلام آبادسے کیا جائیگا۔ کامیابی کے بعد عاصمہ جہانگیر گروپ کے وکلاء نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور نعرے لگائے، اسرارالحق نے کامیابی حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ وکلاء کی فلاح وبہبود اور عدلیہ کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ صدر آصف زرداری، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ،گورنر پنجاب لطیف کھوسہ، وزیراعلیٰ شہباز شریف، جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ، ڈپٹی سپیکر رانا مشہود احمد سمیت دیگر نے اسرارالحق اور دیگر منتخب عیدیداروںکو مبارکباد دی۔