سفاری پارک کے سامنے پانی کی پائپ لائن میں ایک بارپھررساؤ
یونیورسٹی روڈ پر پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک جام ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے
FAISALABAD:
سفاری پارک کے سامنے پانی کی پائپ لائن میں ایک بار پھر رساؤ سے یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک جام کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں سفاری پارک کے سامنے سے گزرنے والی 24 انچ قطرکی پانی کی پائپ لائن سے ایک مرتبہ پھررساؤشروع ہوگیا ہے۔ رساؤ سے جہاں ہزاروں گیلن پانی ضائع ہوا ہے وہیں اس کے باعث سڑک کنارے واقع نالہ بھرنے سے سیوریج کا پانی بھی سڑک پرجمع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے یونیورسٹی روڈ پرٹریفک جام اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کا کہنا ہے کہ پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا ہے، مرمتی کام کے باعث گلشن اورملحقہ علاقوں کو پانی کی فراہمی روکی گئی ہے، کام مکمل ہوتے ہی پانی کی فراہمی بھی شروع کردی جائے گی.