فیصل آباد میں نوجوان لڑکے اورلڑکی کی لاشیں برآمد

لڑکی کی شناخت نجمہ کے نام سے ہوئی ہے جس کی آج شادی تھی ، پولیس


ویب ڈیسک January 13, 2016
عامر اور نجمہ گہرے دوست تھے فوٹو:فائل

KARACHI: تھانہ صدر کے علاقے میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کی لاشیں ملیں ہیں دونوں کی موت گولی لگنے سے ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق فیصل آباد میں تھانہ صدرکے علاقے میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کی لاشیں ملی ہیں، دونوں کی موت سر پر گولی لگنے سے ہوئی ہے، لڑکے کی شناخت عامر اور لڑکی کی شناخت نجمہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کی آپس میں دوستی تھی جب کہ مرنے والی لڑکی کی آج شادی تھی، مقتولین کے قریب ہی پستول ملا ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ واقعہ خودکشی ہے یا پھر قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

 


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں