پاکستان میں ڈرون حملے عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے رائٹ

امریکی عوام سے لیے گئے ڈالر بیگناہ شہریوں کیخلاف استعمال نہیں ہو نے دیں گے


Staff Reporter November 01, 2012
امریکی عوام سے لیے گئے ڈالر بیگناہ شہریوں کیخلاف استعمال نہیں ہو نے دیں گے۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

گلوبل ایکس چینج کی بورڈ آف ڈائریکٹر کی رکن امریکی سابق کر نل این رائٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سی آئی اے کے ڈرون حملے عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

امریکی عوام سے ٹیکس میں لیے گئے ڈالر بیگناہ شہریوں کیخلاف استعمال نہیں ہو نے دیں گے۔انھوں نے ساؤتھ ایشیا ڈیمو کریسی واچ کی تقریب سے خطاب میں کہاکہ ہم طالبان کے حمایتی نہیں لیکن طالبان کی آڑ میں بے گناہوں کو مارنے کا اختیار نہیں دینگے،اس کیلیے قانونی جدو جہداوراحتجاج کرتے رہیں گے ۔این رائٹ نے کہا کہ ڈرون حملوں سے متعلق ہماری اسلام آباد میں متعین امریکی سفیر سے ملاقات ہو ئی،جس میں انکا کہنا تھا کہ بیگناہ شہریوں کے مرنے کی تعداد دو ہندسوںمیں ہے،یعنی10سے99تک لیکن ہماری معلومات کے مطابق مر نیوالے800سے زائدہیں۔

انھوں نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی کی دوڑ میں دیگر ممالک بھی آگے بڑھ رہے ہیں، جس کے بعد یہ ٹیکنالوجی شہریوں کے بنیادی حقوق کے بھی خلاف استعمال ہو سکتی ہے ،جس کیلیے عالمی سطح پر قانون سازی کی ضرورت ہے۔ڈرون حملوں پر حکومت پاکستان آنکھیں بند کئے ہو ئے ہے اسی لیے یہ جا ری ہیں،وہ چاہے تو یہ حملے بند ہو سکتے ہیں لیکن شاید پاکستان ایسا نہیں چاہتا،وہاں امریکا کیلیے نفرت بھی ڈرون حملوں کی وجہ سے ہے۔این رائٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے6ماہ کیلیے نیٹو سپلائی بند ہو نے سے ڈرون حملے خاصی کم ہوگئے تھے ۔ انھوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ جہاں بھی انسانی حقوق کی پامالی ہو گی وہ اور ان کی ٹیم وہاں پہنچ کر احتجاج کرے گی،فلسطین بھی جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں