ایفی ڈرین کیس میں اے این ایف کے سینئرپراسیکیوٹر مستعفی

بیرسٹروسیم نے حنیف عباسی کیخلاف مقدمہ غلط قرار دیکر پیشی سے انکار کیا تھا ،ذرائع


Numainda Express November 01, 2012
مخدوم شہاب کی جائیداد کی منتقلی اورفروخت روکنے کیخلاف پٹیشن پرسماعت آج ہوگی

اینٹی نارکوٹکس فورس کے ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی پیروی کرنیوالے سینئر پراسیکیوٹر بیرسٹر وسیم قریشی نے استعفیٰ دیدیاہے۔

اعلان کیاہے کہ وہ آج جمعرات یکم نومبر کو ہائیکورٹ میں ایفی ڈرین کے مقدمات میں نامزد مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی سمیت 7دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں میں اے این ایف کی طرف سے پیش نہیں ہوںگے۔ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر وسیم قریشی نے بتایا کہ انہوں نے کہا کہ وہ پرائیویٹ طور پر وکالت جاری رکھیںگے۔اے این ایف نے انکے استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹرجنرل نے استعفیٰ منظور نہیں کیا ، اس استعفیٰ کے باعث آج ایفی ڈرین کیس میں ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستوں پراے این ایف کیطرف سے التوا لئے جانیکاامکان ہے۔

ذرائع کے مطابقبیرسٹروسیم قریشی کے ٰ بارے میں معلوم ہواہے کہ اے این ایف نے انھیںگزشتہ4ماہ سے تنخواہ ادانہیںکی تھی۔انہوں نے حنیف عباسی کیخلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس کے مقدمہ کو غلط قرار دیتے ہوئے ان کیخلاف پیش ہونے سے انکارکردیاتھا۔ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صغیر احمدقادری اورجسٹس مامون الرشیدپرمشتمل ڈویژن بنچ یہ مقدمہ آج سنے گا،اینٹی نارکوٹکس فورس کی طرف سے وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین کی تمام پراپرٹی کی فروخت اورمنتقلی پر پابندی لگانے کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست پرسماعت بھی آج کی جائیگی، پٹیشن میںرحیم یار خان ضلع کے تحصیلدار، نائب تحصیلدار اور پٹواریوںکے خطوط کی مصدقہ نقول بھی لف کی گئی ہیں جن میں ان افسران کی رپورٹ ہے کہ مخدوم شہاب کی تمام پراپرٹی جدی پشتی ہے گزشتہ50سال کے دوران ان سمیت ان کے کسی خاندان نے کوئی جائیداد نہیںخریدی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں