503 حجاج کرام پہلی حج فلائٹ سے کراچی پہنچ گئے
ٹریول ایجنٹس کی جانب سے فراڈ کیسز پر کمیٹی تشکیل دے دی ہے،خورشید شاہ، گفتگو
پی آئی اے کی پہلی حج فلائٹ PK-3002 پانچ گھنٹے تاخیر سے503 حجاج کرام کو لے کر جدہ سے کراچی پہنچ گئی۔
حج ٹرمینل پر حجاج کرام کے رشتے داروں ، عزیز و اقارب اور سول ایوی ایشن و اے ایس ایف کے افسران نے حجاج کرام کا استقبال کیا۔ پرواز کوصبح 11:10 پر پہنچنا تھا لیکن یہ شام 4:15 پرکراچی پہنچی جس کی وجہ سے حجاج کرام کے رشتے داروں و عزیز و اقارب کو،جو اندرون سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں سے حجاج کرام کے استقبال کے لیے آئے تھے، طویل انتظار کرنا پڑا ۔ اس موقع پر حجاج کرام نے کہا کہ اس سال وزارت حج اور وفاقی حکومت نے عازمین حج کی روانگی اور واپسی کے تمام انتظامات کے حوالے سے بلند و بانگ دعوے کیے تھے لیکن پہلی پرواز میں ہی طویل تاخیر نے ان کے تمام دعووں کی قلعی کھول دی ۔
حجاج کرام کے رشتے داروں اور عزیز و اقارب نے پرواز کی آمد میں تاخیر پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صورتحال کا فوری نوٹس لے اورآئندہ آنے والی تمام پروازوں کے حتمی شیڈول سے عوام کو آگاہ کرے۔ دریں اثنا جدہ سے آنے والی وی آئی پیز کی پرواز بھی دو گھنٹے کی تاخیر سے کراچی پہنچی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ اور وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم اس پرواز سے کراچی پہنچے ۔
اس موقع پرخورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے1لاکھ80 ہزار حاجیوں کی خدمت کی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹریول ایجنٹس کی جانب سے فراڈ کیسز پر کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو فراڈ کیسز کے خلاف کارروائی کرے گی ۔ امین فہیم نے کہا کہ پاکستانی وزارت حج نے اس سال حاجیوں کے لیے بہتر انتظامات کیے تھے ۔ علاوہ ازیں بدھ کو شاہین ایئرلائن سے 266 اور سعودی نجی ایئرلائن سے 166 حجاج کرام کراچی پہنچے۔