بھارت نے پاکستان سے خارجہ سیکریٹری مذاکرات پر حتمی فیصلہ مؤخر کردیا بھارتی میڈیا

حتمی فیصلہ آج بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت ڈیول کی پیرس سے واپسی کے بعد کیا جائے گا، بھارتی میڈیا


January 13, 2016
پاک بھارت سیکٹری خارجہ کی سطح پر دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات 15 جنوری کو ہونا تھے، فوٹو : فائل

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان سے مذاکرات پر حتمی فیصلہ مؤخر کردیا ہے تاہم مذاکرات سے متعلق حتمی اعلان آج بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوویل کی پیرس سے واپسی کے بعد متوقع ہے جو وزیراعظم نریندری مودی کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے پاکستان سے سیکٹری خارجہ کی سطح پر ہونے والے مذاکرات پر حتمی فیصلہ مؤخر کردیا ہے تاہم حتمی فیصلہ آج بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوول کی پیرس سے واپسی کے بعد کیا جائے گا جو وزیراعظم نریندرمودی کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذاکرت پر فیصلہ مؤخر کیے جانے کا فیصلہ بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج اور وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات کے دوران کیا جو ڈیڑھ گھنٹے سے زائد جاری رہی جب کہ ملاقات میں سشما سوراج نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

اس سے قبل بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اور سیکریٹری خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی میں پاک بھارت سیکریٹری خارجہ مذاکرات کے حوالے سے بات چیت کی گئی جس کے بعد بھارتی وزیر خارجہ نے وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ پاک بھارت سیکٹری خارجہ کی سطح پر دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات 15 جنوری کو ہونا تھے تام بھارتی حکومت کی جانب سے پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے بعد مذاکرات کے لیے باضابطہ طور پر کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں