اسپین کی شہزادی کرسٹینا شوہرسمیت کرپشن کیس میں عدالت پیش

کیس میں شہزادی کرسٹینا اور ان کے شوہر کے علاوہ دیگر سولہ افراد کے نام شامل ہیں تاہم وہ جرم سے انکاری ہیں۔


News Agencies January 14, 2016
کیس میں شہزادی کرسٹینا اور ان کے شوہر کے علاوہ دیگر سولہ افراد کے نام شامل ہیں تاہم وہ جرم سے انکاری ہیں۔ :فوٹو : فائل

لاہور: اسپین کے جزیرے مایوریکا میں شہزادی اور ان کے شوہر کو کرپشن کیس میں عدالت میں پیش ہونا پڑا۔

اسپین کی شہزادی اور موجودہ بادشاہ فلپ اے ششم کی بہن شہزادی کرسٹینا اور ان کے خاوند اینکی اردنگرین پر کرپشن اور ٹیکس چوری کے الزامات ہیں جن کی صفائی کیلیے انھیں عدالت میں پیش ہونا پڑا۔ شہزادی بغیر کسی پروٹوکول کے عدالت پہنچیں۔

دونوں ملزمان اور اس کیس میں ملوث دیگر افراد کو ایک ساتھ بٹھایا گیا جبکہ ججز کی پشت پر شہزادی کے بھائی شاہ فلپ اے ششم کی تصویر آویزاں تھی۔ شہزادی اور ان کے شوہر پر الزام ہے کہ انھوں نے ایک غیرمنافع بخش ادارے کے فنڈز میں خوردبرد کی ہے۔

کیس میں شہزادی کرسٹینا اور ان کے شوہر کے علاوہ دیگر سولہ افراد کے نام شامل ہیں تاہم وہ جرم سے انکاری ہیں۔ اگر 50سالہ شہزادی کرسٹینا پر کرپشن کا الزام ثابت ہو جاتا ہے تو انھیں 8 سال جبکہ ان کے خاوندکو 19سال قید ہو سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں