افغانستان میں 3بم دھماکے خواتین اور بچوں سمیت 17ہلاک

ہلمند میں دودھماکوں میں 11 افراد ہلاک ہوگئے، انتخابات کو شفاف انداز میں منعقد کرایا جائے، یورپی یونین۔


News Agencies/AFP November 01, 2012
ہلمند میں دودھماکوں میں 11 افراد ہلاک ہوگئے، قندھار میں بھی 6 شہری مارے گئے، فوٹو: فائل

افغانستان میں 3 سڑک کنارے نصب بم دھماکوں میں خواتین اور بچوں سمیت17 شہری ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ ہلمند کے ضلع موسیٰ قلع میں ایک ٹرک سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس میں7 نوجوان خواتین اور 3 بچے ہلاک ہوگئے، پہلے بم دھماکہ کے تھوڑی دیر بعد ایک اور سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا کو موٹر سائیکل تباہ ہوگئی جس میں ایک مرد ہلاک جبکہ ایک خاتون اور تین بچے زخمی ہوگئے جن کا تعلق ایک ہی گھر سے تھا، ہلمند کے گورنر نے بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔

دریں اثنا صوبہ قندھار کے ضلع مارف میں بھی تیسرے سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک چھوٹی مسافر وین تباہ ہوگئی جس میں مزید6 افغان شہری ہلاک ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، اے ایف پی کے مطابق افغانستان کے چیف الیکشن کمشنر فاضل احمد مناوی نے کہاہے کہ5 اپریل کوہونے والے صدارتی انتخابات میں طالبان رہنما اور دیگر جنگجو حصہ لے سکتے ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام جنگجو صدارتی انتخابات میں حصہ لیں تاکہ ملک میں امن قائم ہوسکے۔ افغانستان میں یورپی یونین کے سفیرکا کہنا تھا کہ انتخابات کو شفاف انداز میں منعقد کرایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں