ترکی کے کرد اکثریتی علاقے میں پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب بم دھماکا 5 افراد ہلاک
پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب کار میں بم دھماکے کے نتیجے میں مکانات لرز اٹھے جب کہ حملے میں 30 افراد بھی زخمی ہوگئے۔
ترکی کے کرد اکثریتی صوبے دیارباقر میں پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر کار بم دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرد اکثریتی صوبے دیارباقر کے شہر سینار میں پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب کاربم دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔ دھماکے کے فوری بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں پولیس افسر کے 2 رشتہ داروں سمیت 3 سویلین بھی شمال ہیں۔