روسی پارلیمنٹ نے این جی اوز کو خفیہ اطلاعات کی فراہمی غداری قرار دیدی

نئے قانون کے تحت بین الاقوامی تنظیموں کو مالی امداد کیلیے ایسی اطلاعات دینا جس سے ملک کو خطرات ہوں غداری ہوگی۔


Online November 01, 2012
نئے قانون کے تحت بین الاقوامی تنظیموں کو مالی امداد کیلیے ایسی اطلاعات دینا جس سے ملک کو خطرات ہوں غداری ہوگی. فوٹو: رائٹرز

روسی پارلیمنٹ کے ایوان بالا نے ایک قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت این جی اوز کو ملک کیلئے نقصان دہ اطلاعات کی فراہمی کو بھی غداری قراردے دیا گیا۔

فیڈریشن کونسل میں 138سینیٹروں نے قانون کے حق میں رائے دی ہے جبکہ کسی نے مخالفت نہیں کی اور ایک رکن غیر حاضر رہا اس قانون پر اب صدر ولا دی میر پیوٹن دستخط کریں گے جس کے بعد یہ نافذ العمل ہو جائے گا اس بل کے تحت نہ صرف حکومتوں کو خفیہ اطلاعات کی فراہمی کو غداری قرار دیا گیا ہے۔

جبکہ بین الاقوامی تنظیموں کو بھی مالی امداد کے لئے ایسی اطلاعات دینا غداری ہوگا جس سے ملک کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوں اب تک نافذ قانون نے یہ شق شامل نہیں تھی بل کے تحت غیر قانونی ذرائع سے خفیہ اطلاعات وصول کرنے والوں کے خلاف 4سال تک قید کی سزا دی جا سکے گی انسانی حقوق کی بعض تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس قانون کا مقصد مخالفین کے خلاف کارروائیاں کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں