نیاجوڈیشل کمیشن بھارت بھیجنے کی تیاریاںشروع

مجازحکام فیصلہ کرینگے،سرکاری وکلا،جرح کاحق ملاتوتیارہیں،وکیل صفائی


ایکسپریس July 18, 2012
مجازحکام فیصلہ کرینگے،سرکاری وکلا،جرح کاحق ملاتوتیارہیں،وکیل صفائی۔ فوٹو اے ایف پی

ممبئی حملہ سازش کیس میں نیا عدالتی کمیشن بھارت جائے گا جس کیلیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں،مقدمہ کی تفتیشی ٹیم نے نئے عدالتی کمیشن کی بھارت روانگی کو ضروری قرار دے دیا ہے اس مقصد کیلیے تفتیشی ٹیم نے گزشتہ روز منگل کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر1سے عدالتی کمیشن کی رپورٹ کو غیر قانونی قرار دینے کے فیصلہ کی مصدقہ نقول حاصل کر لی ہے۔

اس سلسلہ میں بھارتی حکومت سے آئندہ چند روز میں باقاعدہ رابطہ کیا جائے گا جس میں انہیں عدالت کے اس فیصلہ کی نقول فراہم کرتے ہوئے نئے عدالتی کمیشن سے تعاون کرنے کی استدعا کی جائے گی۔ایف آئی اے کے سینئر پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار علی نے ایکسپریس کو رابطہ پر بتایا کہ عدالتی کمیشن کے دوبارہ بھارت جانے کا امکان موجود ہے،اس سلسلہ میں حتمی فیصلہ دونوں ممالک کی مجاز اتھارٹیزکی مشاورت سے کیا جائے گا جبکہ دوسرے سرکاری پراسیکیوٹر چوہدری اظہر نے ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت کا فیصلہ درست ہے،

اگر بھارت ممبئی حملہ سازش کیس کے ملزمان کوکڑی سزا دلوانے میں سنجیدہ ہے تو اسے اس بابت تمام قانونی تقاضے پورے کرنا ہوں گے جبکہ ملزمان کے وکیل ریاض چیمہ ایڈووکیٹ نے ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اگر جرح کا انہیں قانون کے مطابق حق دیا جاتا ہے تو وہ دوبارہ بھارت جانے کیلئے تیار ہیں ہم نے ہمیشہ سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے، بھارت میں جب ہمیں گواہان پر جرح کی اجازت نہیں دی گئی تو ہم پوری کارروائی کا بائیکاٹ کر سکتے تھے مگر ہم نے ایسا نہیںکیا اس لئے کہ ہم قانونی پراسس کو آگے بڑھانے کے حق میں ہیں ہمیں پتہ ہے جرح میں تمام بھارتی گواہان جھوٹے ثابت ہوجائیںگے اسی لئے بھارت اپنے گواہان پر جرح کی اجازت نہیں دے رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں