بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی کی کارروائی کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد ہلاک

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور تینوں فورسز پر حملے میں ملوث تھے ، ترجمان ایف سی


ویب ڈیسک January 14, 2016
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور تینوں فورسز پر حملے میں ملوث تھے ، ترجمان ایف سی فائل : فوٹو

ISLAMABAD: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران جھڑپوں میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔

ترجمان ایف سی بلوچستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر تربت کے علاقوں تیجی اور سمی میں سرچ آپریشن کیا گیا ، اس دوران دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی، ایف سی کی جانب سے جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔

ایف سی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ سرکاری تنصیبات کونقصان پہنچانے والے اور فورسز کے اہلکاروں کو شہید اور حملہ کرنے میں ملوث تھے ۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسی ایم جی ، ٹی ٹی پستول اور ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوئے ہیں ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں