دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بنیں گے پرویز رشید
پاکستان اوربھارت کے درمیان ہونے والی کسی بھی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا ، پرویز رشید
وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت شرپسندوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بنیں گے اور نہ ہی پاک بھارت مذاکرات منسوخ ہوں گے ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف اقدامات کررہے ہیں اور پاکستان کی عوام اور پڑوسی ممالک ہمارے اقدامات پر مطمئن ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا عزم مضبوط ہے پاکستان اور بھارت شرپسندوں کے ہاتھوں یرغمال نہں بنیں گے۔ پٹھان کوٹ واقعے کے بعد بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی کشیدگی نہیں بڑھی اور نہ ہی اس واقعے کے باعث دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے مذاکرات منسوخ ہوئے ہیں ۔ ہم نے بہت سے دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے اس بار شرپسند دہشت گرد دونوں ممالک کو برغمال بنانے میں ناکام ہوگئے ہیں ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی کسی بھی پیش رفت سے سب کو آگاہ کر دیا جائے گا ۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کنٹینر پرجو تقریریں کرتے ہیں اور میڈیا کے سامنے جو بھی بیانات دیتے ہیں وہی باتیں پارلیمنٹ میں آکر کر کریں ۔ عمران خان اسمبلی میں بہت کم آتے ہیں اگر وہ پارلیمنٹ میں آئیں تو ہم انہیں ملک کی معیشت کے بارے میں سمجھائیں گے۔ اگر انہیں کسی معاملے میں تحفاظات ہیں تو عمران خان پارلمنٹ کا سہارالیں اور اپنے تحفثظات کا اظہار کریں ۔