2016 پاکستان کے لئے خونی سال بن سکتا ہے شیخ رشید

اسلام آباد میں دہشت گردی کا بڑا واقعہ ہوسکتا ہے اور سب سے بڑا خطرہ قومی اسمبلی کو ہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ


ویب ڈیسک January 14, 2016
داعش کے لوگ شام سے افغانستان آرہے ہیں اور ان کا اگلا پڑاؤ پاکستان ہوسکتا ہے، شیخ رشید فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ 2016 پاکستان کے لئے خونی سال بن سکتا ہے۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس یے باہر میڈیا بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نجی ٹی وی کے دفتر پر حملہ کرکے یہ پیغام دیا گیا ہے یہ اسلام آباد میں دہشت گردی کا بڑا واقعہ ہوسکتا ہے اور سب سے بڑا خطرہ قومی اسمبلی کو ہے۔ پاکستان کے نوجوان بیروزگار ہیں ان کے لئے نوکریاں نہیں ہیں اور انٹرنیٹ داعش کے لئے فضا پیدا کررہا ہے۔ قومی اسمبلی یی سیکیورٹی رینجرز کے حوالے کی جائے۔

شیخ رشید نے کہا کہ 2016 پاکستان کے لئے خونی سال بن سکتا ہے۔ داعش کے لوگ شام سے افغانستان آرہے ہیں اور ان کا اگلا پڑاؤ پاکستان ہوسکتا ہے۔ اسلام آباد میں آئندہ چند دنوں میں دہشت گردی کا واقعہ ہوسکتا ہے۔ داعش کی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں ، بھتے کی پرچیاں مل رہی ہیں اور بنکوں کو بھی لوٹا جارہا ہے، لگتا ہے حکومت کی کوئی رٹ نہیں ہے، سیاست کا وقت کم رہ گیا ہے متحد ہونے کا وقت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں