میرے صدربننے سے ق لیگ قیادت ناراض نہیں منظوروٹو

پارٹی کوہرسطح پرمضبوط بنایاجائیگا،ن لیگ کوہرانے کیلیے مکمل تعاون کیاجارہاہے.


INP November 01, 2012
آپ کی چنددن کی کارکردگی اچھی ہے اس کیلیے کابینہ کاالگ اجلاس بلایاجائے،ایک وزیر. فوٹو: پی آئی ڈی

KARACHI: پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدروفاقی وزیرامورکشمیروگلگت بلتستان میاں منظور وٹونے کہاہے کہ ان کے پیپلز پارٹی پنجاب کاصدربننے کے بعد (ق) لیگی قیادت ناراض نہیں۔پارٹی کو ہرسطح پرمضبوط بنایاجائیگا۔

(ق) لیگ کی قیادت (ن) لیگ کوہرانے کیلیے مکمل تعاون کررہی ہے جبکہ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ کاخصوصی طورپرشکرگزارہوں جن کی وجہ سے میڈیا میں ہماراموقف صحیح طریقے سے اجاگرہورہاہے۔ بدھ کو وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں میاں منظور وٹو نے کہا کہ وہ ایجنڈے سے ہٹ کر کچھ باتیںکرنا چاہتے ہیں جس پر وزیر اعظم نے انھیں خصوصی طور پر بولنے کی اجازت دی۔

انھوں نے کہاکہ یہ غلط پروپیگنڈہ کیا جا رہاہے کہ میرے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر بننے سے (ق) لیگ کی اعلیٰ قیادت چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی ناراض ہیں قطعاً ایسی کوئی بات نہیں۔ میں دونوں سے مل چکاہوں وہ میرااور میں ان کا دفاع کررہاہوں۔ ہم مل کر (ن) لیگ کو ٹف ٹائم دیں گے اور الیکشن میں پارٹی کو کامیاب بنائینگے۔ اس مرحلے پر ایک وفاقی وزیر نے میاں منظور وٹو سے کہا کہ کابینہ کا اجلاس ایجنڈے کے مطابق چلایا جاتا ہے یہاں سیاسی گفتگو نہ کی جائے تو بہتر ہے ویسے آپ کی چند دن کی سیاسی کارکردگی اچھی ہے اس کو سننے کیلیے کابینہ کاالگ اجلاس منعقدکرلیاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |