شام سرکاری فوج اور باغیوں میں جھڑپیں جاری مزید 48 افراد ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں21 شہری بھی شامل، دمشق میں فوج کی شدید بمباری، چین مسئلہ حل کرنے کیلیے کردار ادا کرے، لخدار براہیمی

ہلاک ہونے والوں میں 21 شہری بھی شامل، دمشق میں فوج کی شدید بمباری، چین مسئلہ حل کرنے کیلیے کردار ادا کرے، لخدار براہیمی. فوٹو: رائٹرز

KARACHI:
شام کے دارالحکومت دمشق کے مشرقی علاقے میں باغیوں کے ٹھکانوں پر سرکاری فوج نے شدید بمباری کی ہے جبکہ گزشتہ روز ملک میں مزید 45 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔


ذرائع ابلاغ کے مطابق دمشق میں ایک موٹر سائیکل بم دھماکے میں8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، دمشق کے مشرقی علاقے میں سرکاری فوج نے باغیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے، صوبہ عدلیب میں بھی باغیوں اور سرکاری فوج میں شدید لڑائی جاری ہے، ملک میں گزشتہ روز مزید 45 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 21 شہری بھی شامل ہیں، شام میں جاری لڑائی میں اب تک36 ہزار سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔

شام میں اپوزیشن کے تمام گروپوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شام سے باہر جلد حکومت بنائی جائے تاکہ شامی شہریوں کی مزید حمایت حاصل ہو جائے، دوسری طرف اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے نمائندہ خصوصی لخدار براہیمی چین پہنچ گئے۔ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے لخدار براہیمی نے مسئلے کے حل کیلیے چین سے تعاون کی اپیل کی ہے جبکہ چین نے کہا ہے کہ شام کے مسئلے کا حل مذاکرات سے نکل سکتا ہے۔ علاوہ ازیں ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوان نے جرمنی سے اپیل کی ہے کہ وہ شامی مہاجرین کے سیلاب سے نمٹنے کیلیے ترکی کی امداد کرے۔
Load Next Story