باڑہ میں شدت پسندوں کیخلاف آپریشن250 مشکوک افراد گرفتار

کرفیوکی خلاف ورزی پرایک شخص ہلاک،اورکزئی میں3مکان نذرآتش،بنوں سے لاش ملی.


Numaindgan Express/News Agencies November 01, 2012
کرفیوکی خلاف ورزی پرایک شخص ہلاک،اورکزئی میں3مکان نذرآتش،بنوں سے لاش ملی۔ فوٹو: فائل

خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کا شدت پسندوں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔

بدھ کو سپاہ کے علاقے میں تلاشی کی کارروائی میں250 مشکوک افراد کو گرفتارکرکے مزید تفتیش کیلیے فورٹ سلوپ کیمپ منتقل کیاگیا۔ سرچ آپریشن کے دوران ملک دین خیل، سپاہ، شلوبر قمبر خیل اور برقمبرخیل میںکرفیورہا۔ سپاہ میںکر فیوکی خلاف ورزی پر فائرنگ سے سپاہ نہرغاڑہ میں محمد زمان ولد نامی شخص جاںبحق جبکہ بچی نہرغاڑہ کے مقام پرایک خاتونزخمی ہوگئی۔ دریںاثنادوروز قبل گرفتارکیے گئے130مشکوک افرادمیں سے80کو رہاکردیا گیا ہے۔

ادھر اورکزئی ایجنسی کی لوئرتحصیل کے علاقے ابراہیم زئی میںمخاخیل قبیلے کے قومی لشکرکے رضاکاروں نے صابر علی کے قتل میں ملوث ارشد علی کے3 تین مکان نذرآتش کردیے اور لشکر کے عمائدین نے ملزم سے 4 لاکھ روپے نقد جرمانہ لیا جبکہ پولیٹیکل انتظامیہ اورکزئی لیوی فورس نے ارشد علی کوایف سی آرکے تحت گرفتارکرکے جیل بھیج دیا ہے۔ دریں اثنا بنوں کے علاقے تھانہ منڈان کی حدودسے ایک نوجوان کی لاش ملی ہے جسے شناخت نہ ہونے پر امانتاً دفن کردیاگیا۔ عیدکے دن قتل ہونیوالے شخص کی شناخت مولانا عارف علی کے طور پرہوگئی ہے جوممندخیل وزیرمیں امام مسجد تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |