شرمین عبید چنائی کی ایک اور دستاویزی فلم آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد

شرمین عبید چنائی نے آسکر ایوارڈ کے لیے اپنی فلم کی نامزدگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔


ویب ڈیسک January 14, 2016
شرمین عبید چنائی نے آسکر ایوارڈ کے لیے اپنی فلم کی نامزدگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے، فوٹو: رائٹرز/ فائل

آسکر ایوارڈ یافتہ معروف ہدایتکار شرمین عبید چنائی کی ایک اور دستاویزی فل م''اے گرل ان واریور پرائز فار فور گیوینس'' کو آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے۔

آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایتکار شرمین عبید چنائی کی ایک اور دستاویزی فلم ''اے گرل ان واریور پرائز فار فور گیوینس'' کو 88 ویں آسکر اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا گیا اور فلم کو مختصر دورانیے کی بہترین فلم کی کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے جب کہ آسکر ایوارڈ کی تقریب 28 فروری کو منعقد کی جائے گی جس میں دنیا بھر سے مختلف کیٹیگریز کی بہترین فلموں کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔



شرمین عبید چنائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آسکر ایوارڈ کے لیے اپنی فلم کی نامزدگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور آسکر ایوارڈ جیتنے کی امید ظاہر کی ہے۔

https://twitter.com/sharmeenochinoy/status/687636437907423232

دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف نے شرمین عبید چنائی کی دوسری فلم کی آسکر ایوارڈ کے لیے نامزدگی پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

واضح ر ہے کہ شرمین عبید 2012 میں ڈاکومنٹری فلم ''سیونگ فیس '' پر آسکر ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔