جیش محمد کیخلاف صرف شک پرتحقیقات کررہے ہیں رانا ثنا اللہ

اورنج ٹرین پردنیا رو رہی ہے، پرویز الٰہی، پاک بھارت مذاکرات سے دلچسپی نہیں، علی گیلانی


Monitoring Desk January 15, 2016
ہمارے لوگوں نے پی آئی اے پرحملہ کرکے اچھا کیا، وشنوگپتا، جی فارغریدہ میں گفتگو فوٹو: فائل

وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہاہے کالعدم تنظیم جیش محمدکیخلاف ثبوت موجود نہیں صرف شک پرتحقیقات کررہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام جی فارغریدہ میں میزبان غریدہ فاروقی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ بہاولپور اورسیالکوٹ میں ان کے دومدارس اس لئے سیل کئے کہ شایدیہ ان لوگوں سے منسلک ہوں۔جیش محمد،حرکت الانصاریالشکرطیبہ وغیرہ پر جب پابندی لگائی جائے توان میں سے کچھ لوگ اگرکسی اورنام سے کسی واقعہ میں ملوث پائے جائیں تو اس کامطلب یہ نہیں کہ وہی تنظیم ملوث ہے مگر میڈیا بات بڑھا دیتا ہے۔

ایک سوال پرکہاکہ رینجرزپنجا ب میں اختیارات لے کر ایسا کون ساکام کرے گی جو پولیس اور دیگر ادارے نہیں کررہے ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے کہا میرے دورمیں شفاف نظام کے تحت سب سے زیادہ شفاف ترقیاتی کام ہوئے،رنگ روڈ75فیصدمکمل ہوگئی تھی ،اگر کامران کیانی کوٹھیکہ ملا ہواہوگا توشایدان کے کام کی وجہ سے ملاہوگاکیونکہ وزیراعلیٰ کاکیاکام ہے کہ وہ پتہ کرے ٹھیکیدارکون ہے؟شہبازشریف میں ہمت تھی تواشفاق کیانی جب آرمی چیف تھے توتب انھیں یادکیوں نہ آیا،آج اورنج ٹرین پردنیارو رہی ہے،ان منصوبوں کے باعث پنجاب دیوالیہ ہوگیا ہے ، جس کے بعدتعلیمی درسگاہوں،دوائیوں اور1122کیلیے کچھ نہیں بچے گا۔

سینئرحریت رہنما سیدعلی گیلانی نے ٹیلی فون پرگفتگو میںکہاکہ ہمیں پاک ،بھارت مذاکرات سے دلچسپی نہیں کیونکہ جس بینادی مسئلہ کشمیرپرتین جنگیں ہوئیں ،اس پرکوئی بات نہیں کرتا، ہمارادین ،تہذیب ،جان ومال محفو ظ نہیں ،ہمارے بیٹے شہیدہوتے ہیں،بیٹیوں کی عصمتیں لٹتی ہیں۔ اس پرکسی پاکستانی حکمران میں بھارت سے بات کرنے کی جرأت نہیں کہ ہرمعاملے میں پاکستان کودہشت گردی کاملزم ٹھہرانے والا اپنے ملک میں مسلمانوں،سکھوں،مسیحیوں اوردلتوں کے ساتھ کیا کر رہا ہے۔

انتہاپسند ہندو سینا کے سربراہ وشنوگپتانے بھارت سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہمارے لوگوں نے پی آئی اے پر حملہ کر کے بہت اچھاکیا،عدالت میں کارروائی کا سامنا کریں گے، پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں مگردہشت گردی نہیں ،مودی حکومت کودیناکے سامنے شرمندہ نہیں کر رہے بلکہ اپنے لوگوں کاغصہ سرکارتک پہنچارہے ہیں کہ بھارت ،پاکستان کے سامنے باربارجھکتاہے،وہ جھوٹی کارروائی کرتاہے،حافظ سعید کو گرفتار کر کے ہمارے حوالے کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں