سیاسی عزم سے اقتصادی راہداری کے مخالفین کو شکست دیں گے سرتاج عزیز      

اقتصادی راہداری سے خطے میں غربت میں کمی اور دوریاں کم ہوں گی،مشیرخارجہ


ویب ڈیسک January 15, 2016
اقتصادی راہداری سے خطے میں غربت میں کمی اور دوریاں کم ہوں گی،مشیرخارجہ۔ فوٹو؛ فائل

MONZA: وزیراعظم کے مشیر برائے امورخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری معاشی دولت ہے جب کہ سیاسی عزم سے اس کے مخالفین کو شکست دیں گے۔

اسلام آباد میں سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری معاشی سرگرمیوں کیلئے ہے جس سے 10 ہزارمیگا واٹ بجلی بھی سسٹم میں آئے گی، اقتصادی راہداری سے خطے میں غربت میں کمی واقع ہوگی اور اس سے خطے کے لوگ بھی قریب آئیں گے۔

مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری پرکام کرنے والے چینی کارکنوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے، ان کی سیکیورٹی کے لئے الگ فورس بنائی گئی ہے جب کہ حکومت اقتصادی راہداری منصوبے سے جڑے چینی ورکرز کی سیکیورٹی یقینی بنائےگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں