جان کوخطرہ ہےعدالت حاضری سے مستثنیٰ قراردےحقانی

سابق سفیرنے میموکیس میں پیشی سے استثنیٰ کی درخواست سپریم کورٹ میں دائرکردی


ایکسپریس July 18, 2012
سابق سفیرنے میموکیس میں پیشی سے استثنیٰ کی درخواست سپریم کورٹ میں دائرکردی (فوٹو ایکسپریس)

امریکامیں پاکستان کے سابق سفیرحسین حقانی نے میمو گیٹ کیس میں پیشی سے استثنیٰ کی درخواست سپریم کورٹ میں دائرکردی۔

منگل کوحسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیرکی جانب سے عدالت عظمیٰ میں جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ حسین حقانی کا پاکستان آناخطرے سے خالی نہیں کیونکہ ان کی جان کوخطرہ ہے اسلیے عدالت انہیں حاضری سے استثنیٰ دے۔آئی ین پی کے مطابق ایک اوردرخواست میں حسین حقانی نے منصوراعجازکاوڈیولنک کے ذریعے ریکارڈ ہونے والے بیان کاموادبھی فراہم کرنے کی استدعاکی ہے۔

این این آئی کے مطابق حسین حقانی نے درخواست میں مؤقف اختیارکیاکہ وہ بیمارہیں اوربیرون ملک زیرعلاج ہونے کے باعث وطن نہیںآسکتے لہذاانہیں حاضری سے مستثنیٰ قراردیاجائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں