لاہورکے بیشتر گرڈ اسٹیشنز ٹرپ کرگئے شہر کا 50 فیصد سے زائد حصہ بجلی سے محروم

لاہور کے علاوہ گوجرانوالہ، ننکانہ صاحب اور مرید کے میں بھی بجلی غائب

لاہور میں 220 کے وی کے 11 سے 12 گرڈ اسٹیشن ٹرپ ہونے کے باعث مکمل بند ہو گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

شدید دھند اور نمی کے باعث بیشتر گرڈ اسٹیشنز ٹرپ کر جانے کے باعث شہر کا 50 فیصد سے زائد حصہ بجلی سے محروم ہو گیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں شدید دھند کے باعث 220 کے وی کے بیشتر گرڈ اسٹیشنز ٹرپ کر گئے جس کے باعث شہر کا 50 فیصد سے زائد حصہ بجلی سے محروم ہو گیا۔ گرڈ اسٹیشن ٹرپ کرنے کے باعث کوٹ لکھپت، ولنگٹن مال، گلشن راوی، قرطبہ، جوہر ٹاؤن، ملتان روڈ، راوی روڈ، ڈیفنس، گلبرگ، سمن آباد، فیصل ٹاؤن سمیت متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ سے خرابی کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے ہیں تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق لاہور میں 220 کے وی کے 11 سے 12 گرڈ اسٹیشن ٹرپ ہونے کے باعث مکمل بند ہو گئے ہیں۔ لاہور کے علاوہ فنی خرابی کے باعث گوجرانوالہ، ننکانہ صاحب اور مرید کے میں بھی بجلی غائب ہے۔
Load Next Story