شمالی وزیرستان میں 3 اہم کمانڈرز سمیت 79 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیے آئی ایس پی آر

دہشت گردوں نے انتظامیہ اور فورسز کی رٹ تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک January 15, 2016
دہشت گردوں نے انتظامیہ اور فورسز کی رٹ تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے، آئی ایس پی آر، فوٹو؛ فائل

شمالی وزیرستان میں 79 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے جن میں 3 اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشا میں کامیاب کارروائی کی جس کے نتیجے میں 79 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں جب کہ ہتھیار ڈالنے والوں میں 3 اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق دہشت گردوں نے انتظامیہ اور فورسز کی رٹ تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کی بدولت انہوں نے ہتھیار ڈالے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شمالی وجنوبی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردوں کا مکمل صفایا ہو رہا ہے جب کہ آپریشن ضرب عضب میں بڑی تعداد میں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں اور متعدد فرار بھی ہوئے ۔

واضح رہے پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب کے تحت شمالی وزیرستان کو دہشت گردوں سے کلیئر قرار دیتے ہوئے وہاں کا کنٹرول انتظامیہ کے سپرد کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں