جعلی ڈگری کیس میں صوبائی وزیر کھیل و ثقافت سید عاقل شاہ پر فرد جرم عائد

سید عاقل شاہ پر جعلی ڈگری کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے بعد سماعت 15 نومبر تک ملتوی کر دی گئی


ویب ڈیسک November 01, 2012
سید عاقل شاہ پر جعلی ڈگری کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے بعد سماعت 15 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ، فوٹو : ایکسپریس نیوز

مقامی عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر کھیل و ثقافت سید عاقل شاہ پر فرد جرم عائد کر دی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور کی عدالت نے صوبائی وزیر سید عاقل شاہ کےخلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت کی، اس موقع پر صوبائی وزیر سید عاقل شاہ عدالت میں پیش ہوئے جس کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شبر خان نےوزیر کھیل و ثقافت خیبر پختونخوا سید عاقل شاہ پر جعلی ڈگری کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے بعد سماعت 15 نومبر تک ملتوی کر دی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں