کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق

سیٹلائٹ ٹاؤن میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوئے جن میں قبائلی رہنما بھی شامل ہے، پولیس


ویب ڈیسک January 15, 2016
سیٹلائٹ ٹاؤن میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوئے جن میں قبائلی رہنما بھی شامل ہے، پولیس، فوٹو؛ فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ مرنےوالوں میں قبائلی رہنما بھی شامل ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑ گیا۔ پولیس حکام کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو زخمی کردیا تھا جن میں سے 3 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ ایک زخمی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

پولیس کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن میں پیش آنے والا فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتاہے جس میں قبائلی رہنما بھی جاں بحق ہوا جس کی شناخت عطااللہ کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ سیٹلائٹ ٹاؤن واقعے میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر ہونے والے دوسرے واقعے میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں