رشی کپور نے اپنا پہلا فلمی ایوارڈ خریدنے کا اعتراف کرلیا

پہلی فلم ’’بوبی‘‘ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ میں بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتنے کے لیے پیسے دیئے تھے، لیجنڈری اداکار


ویب ڈیسک January 15, 2016
پہلی فلم ’’بوبی‘‘ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ میں بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتنے کے لیے پیسے دیئے تھے، لیجنڈری اداکار، فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے لیجنڈری ادکار رشی کپور نے اپنی پہلی فلم ''بوبی'' کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتنے کے لیے پیسے دینے کا اعتراف کر لیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ ایکٹر کیا تھا جس کے بعد انہوں نے 1973 میں ریلیز ہونے والی فلم ''بوبی'' سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرتے ہوئے کامیابیوں کا سفر شروع کیا جب کہ انہوں نے اپنی جاندار اداکاری کے باعث بیسٹ میل ڈیبو کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا تاہم اب 40 سال بعد لیجنڈری اداکار نے پہلا فلمی ایوارڈ جیتنے کے اعزاز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجنڈری اداکار رشی کپور کا کہنا تھا کہ 1973 میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم ''بوبی'' کے لیے فلم فیئر ایوارڈ میں بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتنے کے لیے پیسے دیئے تھے جب کہ اکشے کمار کا کہنا ہے کہ ایوارڈ تقریب میں ایوارڈ کے بدلے پرفارمنس فیس کم کرنے کی پیشکش کی جاتی ہے تاہم میں پرفارمنس فیس کو اہمیت دیتا ہوں۔

واضح رہے کہ اداکار رشی کپور اب تک کئی قومی اور فلمی ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں