بلوچستان کامسئلہ اس نہج پرنہیںپہنچاکہ حل نہ ہوشیربازمزاری

ممنون حسین کی قیادت میں ن لیگ کے وفدکی ملاقات،شیربازمزاری کوخراج تحسین


ایکسپریس July 18, 2012
ممنون حسین کی قیادت میں ن لیگ کے وفدکی ملاقات،شیربازمزاری کوخراج تحسین

معمرسیاسی رہنما سردار شیرباز مزاری نے کہاہے کہ بلوچستان کامعاملہ یقیناًبہت پیچیدہ بنتاجارہاہے لیکن یہ ایسامسئلہ نہیں جس کاحل موجودنہ ہو،مجھے یقین ہے کہ بلوچستان پاکستانکے ساتھ ہی رہے گا۔یہ بات انھوں نے منگل کواپنی رہائش گاہ پرمسلم لیگ ن کے وفدسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہی،

وفدنے سابق گورنرسندھ ممنون حسین کی قیادت میں ملاقات کی اوران کی عیادت کی۔اس موقع پرسردار شیر بازمزاری نے کہا کہ بلوچستان کامسئلہ ناقابل اصلاح حدتک نہیں پہنچا،اس میں اس روز سے بہتری پیداہونا شروع ہوجائے گی جس روز سے ہمارے حکمران اس مسئلے کے حل میں سنجیدہ ہوںگے،ہمیں اپنے رویوں پرازسرنوغورکرناہوگا،ہم نے بلوچ نوجوانوںکومارمارکرصورتحال کواس حدتک پہنچایاکہ آج وہ ناراض نظرآرہے ہیں،ہم نے نواب اکبر بگٹی کوغدار کا لقب دیا

لیکن یہ حقیقت ہے کہ 1946 میں جب قائداعظم محمد علی جناح بلوچستان تشریف لائے تو یہ نواب اکبر بگٹی ہی تھے جنھوں نے بلوچستان کو پاکستان میں شامل کرنے کی خواہش کااظہار کیا تھالیکن ہم نے ان کے جائز مطالبات تسلیم کرنے اوران کی احساس محرومی ختم کرنے کے بجائے ان کوغدار کالقب دے کرشہید کردیا۔ممنون حسین نے سردارشیر باز مزاری کوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کیلیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں