افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ داعش کے 11 دہشت گرد ہلاک
ضلع اچین میں امریکی ڈرون طیارے نے ایک گھر کو نشانہ بنایا جہاں داعش کے جنگجو موجود تھے، ترجمان گورنر ننگرہار
BEIRUT:
افغانستان کے صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے سے داعش کے 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہارمیں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے سربراہ منگل باغ کے بیٹے سمیت 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کا تعلق جنگجو تنظیم داعش سے تھا۔
دوسری جانب صوبے ننگرہار کے گورنر کے ترجمان نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اچین میں امریکی ڈرون حملے نے ایک گھر کو نشانہ بنایا جہاں داعش کے جنگجو موجود تھے۔