سمندری طوفان کے بعد مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں صدر باراک اوباما

امریکی صدرباراک اوباما نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ آئندہ دو سے تین دن میں معمولات زندگی بحال کردیئے جائیں۔


ویب ڈیسک November 01, 2012
امریکی صدر باراک اوباما نیو جرسی کے دورے کے دوران لوگوں سے ہاتھ ملارہے ہیں۔فوٹو: اے ایف پی

امریکی صدر باراک اوباما نے نیو جرسی کے دورہ کے موقع پر کہا کہ سمندری طوفان کے بعد مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں، اس طوفان سے 60 لاکھ امریکی متاثر ہوئے ہیں۔


سمندری طوفان کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے کےلیے امریکی صدر باراک اوباما نے نیو جرسی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ طوفان کے دوران امدادی کارروائیاں کرنے والے افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ طوفان سے 4 امریکی ریاستیں متاثر ہوئیں ان میں ہونے والی تباہی سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اوربحالی کا کام جاری ہے۔


امریکی صدرباراک اوباما نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ آئندہ دو سے تین دن میں معمولات زندگی بحال کردیئے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں