جونیئر ٹینس پاکستان کوملنے والے2ایونٹس کا اب بھارت میزبان

پاکستان کی درخواست قبول کرلی، ٹورنامنٹس جولائی یا اگست میں نئی دہلی میں ہوں گے، بھارتی ٹینس فیڈریشن


Sports Desk January 16, 2016
ٹورنامنٹس میں پاکستانی نوجوان کھلاڑی بھی شریک ہوں گے، بھارتی ٹینس فیڈریشن۔ فوٹو: فائل

پاکستان کو ملنے والے 2 جونیئرآئی ٹی ایف ایونٹس کی میزبانی اب بھارت کرے گا، انڈین ٹینس فیڈریشن کے مطابق دونوں ہی ٹورنامنٹس پاکستان میں ہونا تھے لیکن میزبان فیڈریشن نے ہم سے مدد اور مقابلوں کو نئی دہلی میں کرانے کی درخواست کی جسے منظور کرلیا گیا۔

بھارتی ٹینس فیڈریشن کے ایگزیکٹیو ممبر ہیرونموئے چٹرجی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت میں رواں سال2بڑے جونیئر انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹس ہوں گے۔ نئی دہلی میں جولائی یا اگست کے مہینے میں ہونے والے دونوں ایونٹس کی میزبانی انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کو دی تھی لیکن پڑوسی فیڈریشن نے ہم سے درخواست کی کہ ہم انعقادکرائیں، ہم نے متفقہ طور پر اس درخواست کو قبول کرلیا۔ انھوں نے کہا کہ لوگ پاکستان جاتے ہوئے خوفزدہ ہیں، مقابلوں کے بھارت میں انعقاد سے نہ صرف پاکستانی کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا بلکہ اس سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بھی بہتری آئے گی۔

چٹرجی نے کہاہ ٹورنامنٹس میں پاکستانی نوجوان کھلاڑی بھی شریک ہوں گے، پڑوسی ملک میں ٹینس کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے امید ہے کہ وہ بھارت آکر انٹرنیشنل کیخلاف کھیل کر کافی کچھ سیکھیں گے جو مستقبل میں ان کے کام آئے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہم ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو نئی دہلی میں بہترین ماحول فراہم کریں ، اس اقدام سے دونوں ملکوں کے مابین دوستی کا رشتہ بھی پروان چڑھے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں