ایفی ڈرین کیس گرفتار دو ملزمان ضمانت پر رہا حنیف عباسی کی ضمانت کی توثیق

آبائی جائیداد پر اے این ایف کی جانب سے پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔ مخدوم شہاب الدین


ویب ڈیسک November 01, 2012
آبائی جائیداد پر اے این ایف کی جانب سے پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔ مخدوم شہاب الدین . فوٹو فائل

عدالت نے ایفی ڈرین کیس میں گرفتار دو ملزمان کو ضمانت پر رہا جبکہ مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی ضمانت کی توثیق کردی۔

راولپنڈی میں جسٹس صغیر احمد قادری اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے ڈرگ کنٹرولر شیخ انصار اور لاہور کی فارماسوٹیکل کمپنی کے مالک ندیم کی 5،5 لاکھ کے دو مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکرلی۔

عدالت نے مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے 5،5 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا،عدالت نے وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین کی پراپرٹی کی فروخت پر پابندی کیخلاف پٹیشن سماعت کے لئے منظورکرتے ہوئے اے این ایف کو نوٹس جاری کردیا۔

اس موقع پر مخدوم شہاب الدین کا کہنا تھا کہ یہ ان کی آبائی جائیداد ہے جس پر اے این ایف کی جانب سے پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |