افریقی ملک برکینا فاسو میں ہوٹل پر حملہ 20 افراد ہلاک وزیر سمیت متعدد افراد یرغمال

حملہ آوروں نے ایک وزیر سمیت متعدد افراد کو یرغمال بھی بنالیا، القاعدہ نے ذمہ داری قبول کر لی


ویب ڈیسک January 16, 2016
دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے باعث علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

افریقی ملک برکینا فاسو میں ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے میں 20 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے جب کہ حملہ آوروں نے ایک وزیر سمیت متعدد افراد کو یرغمال بھی بنا لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک برکینا فاسو کے دارالحکومت اوگادوگو کے فور اسٹار ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے میں 20 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے جب کہ حملہ آوروں نے ایک وزیر سمیت متعدد افراد کو یرغمال بھی بنالیا۔ القاعدہ کی مقامی تنظیم نے ہوٹل پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور یرغمالیوں کو چھڑانے کے لئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ وقفے وقفے سے جاری ہے جب کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے باعث علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں فرانسیسی سیکیورٹی فورسز بھی حصہ لے سکتی ہیں جب کہ امریکا سرویلنس معلومات فراہم کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں بھی میلان کے دارالحکومت باماکو میں ایک لگژری ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے میں 14 غیر ملکیوں سمیت 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔