رائل پام گالف کلب اراضی اسکینڈل تین سابق جرنیل نیب کی انکوائری ٹیم کے سامنے پیش

جاوید اشرف قاضی صحافیوں کے سوالوں کا جواب دینے کی بجائی شٹ اپ اور ایڈیٹ کہتے ہوئے چلے گئے۔


ویب ڈیسک November 01, 2012
جاوید اشرف قاضی صحافیوں کے سوالوں کا جواب دینے کی بجائی شٹ اپ اور ایڈیٹ کہتے ہوئے چلے گئے ۔فوٹو: فائل

رائل پام گالف کلب اراضی اسکینڈل میں تین سابق جرنیل نیب کی انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہوگئے۔

نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل جاوید اشرف قاضی، ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل سعیدالظفر،ریٹائرڈمیجرجنرل حامد حسن نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے، ذرائع کے مطابق نیب کی تفتیشی ٹیم نےان سے سوالات بھی کئے، واضح رہے کہ تینوں سابق جرنیل نیب پرالزام ہے کہ انہوں نے ریلوے کی 140 ایکڑاراضی انتہائی سستےداموں پررائل پام گالف کلب لاہورکوفروخت کرکےقومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

اس وقت کے جاوید اشرف قاضی وزیر ریلوے ، سعیدالظفر سیکریٹری ریلوے اور حامد حسن جنرل مینجر ریلوے کے طورپر کام کررہے تھے، جاوید اشرف قاضی صحافیوں کے سوالوں کا جواب دینے کی بجائی شٹ اپ اور ایڈیٹ کہتے ہوئے چلے گئے۔

اس موقع پر سعیدالظفرکا کہنا تھا کہ 11 سال سے جرنیلوں کا میڈیا ٹرائل کیاجارہاہے قوم کو یہی پیغام دوں گا کہ بیگم الماس کو ووٹ دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |