
اپنے خط میں رحمان ملک نے کہا ہے کہ ایران اورسعودی عرب کشیدگی کی وجہ اسلام دشمن قوتیں ہیں، سعودی عرب ایران کشیدگی سے فرقہ واریت بڑھے گی، اس تنازع سے فائدہ داعش کو ہوگا، پاکستان دونوں اسلامی ممالک کومذاکرات کی میز پر لےکرآئے۔
رحمان ملک نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ داعش امت مسلمہ کوفرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کےمنصوبے پرعمل پیرا ہے، داعش کو انسانیت ک ادشمن قرار دلانے کے لئےاقوام متحدہ سےرابطہ کیاجائے، اس سلسلے میں پاکستان اقوام متحدہ میں داعش کےخلاف قرارداد لے کر آئے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔