پشاورمیں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرسرکاری و نجی اسکول بند

محکمہ تعلیم نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کینٹ اور گلبرگ کے تمام سرکاری و نجی اسکول بند کرا دیئے۔


ویب ڈیسک January 16, 2016
پشاور کے دیگر علاقوں میں بھی والدین خوف کے مارے اپنے بچوں کو لینے اسکول پہنچ گئے۔ فوٹو: فائل

CHINIOT: سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کینٹ کے علاقے میں تمام سرکاری و نجی اسکول بند کرا دیئے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کینٹ کے علاقے میں واقع تمام سرکاری و نجی اسکول بند کرا دیئے ہیں۔ محکمہ تعلیم نے کینٹ نوتھیہ اور گلبرگ کے علاقوں میں اسکول بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

ای ڈی او محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ہم نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صرف کینٹ کے علاقے میں اسکول بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ دوسری جانب سیکیورٹی خدشات کے باعث اسکول بند کرنے کی خبر جیسے ہی شہر کے دوسرے علاقوں میں پہنچی تو وہاں بھی بہت سے سرکاری و نجی اسکولز بند کر دیئے گئے ہیں جب کہ والدین خوف کے مارے اپنے بچوں کو لینے اسکول پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ دسمبر 2014 میں بھی پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں 144 طالب علموں سمیت 148 افراد شہید ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |