آئی جی سندھ کا ٹارگٹ کلنگ میں 80 فیصد کمی کا دعویٰ

کراچی آپریشن کو کامیاب بنانے کے لئے سندھ پولیس کے جوانوں نے بہت قربانیاں دیں ہیں، غلام حیدر جمالی


ویب ڈیسک January 16, 2016
کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے، آئی جی سندھ۔ فوٹو؛ فائل

آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 80 فیصد جب کہ بھتہ خوری کے واقعات میں 53 فیصد کمی کا دعویٰ کیا ہے۔

کراچی میں ایگلیٹ فورس کے 28 ویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس نے اس دھرتی کی حفاظت کے لئے بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا اور آئندہ بھی عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کو کامیاب بنانے کے لئے سندھ پولیس کے جوانوں نے بہت قربانیاں دیں ہیں، پچھلے سال 75 افسران و اہلکار شہید ہوئے جب کہ پولیس نے 50 بدنام زمانہ ڈاکوؤں کو ہلاک کیا، بھتہ خوری میں 53 جب کہ ٹارگٹ کلنگ میں 80 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس نے سانحہ صفورا سمیت متعدد ہائی پروفائل کیسز میں اہم پیش رفت دکھائی ہے، سانحہ صفورا کے 14 ملزمان کو سندھ پولیس نے گرفتار کیا جب کہ پولیس کی مدد سے ہی کراچی سمیت سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم خوش اسلوبی سے چلائی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔