سعودی عرب میں پی آئی اے کے دفتر سے ہزاروں ریال چوری

دمام میں واقع پی آئی اے کے دفتر میں 3 سے زائد چور داخل ہوئے اور تجوریوں میں رکھے ہوئے ہزاروں ریال لے اڑے، ذرائع


ویب ڈیسک January 16, 2016
دمام کے پولیس اسٹیشن میں پی آئی اے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے. فوٹو: فائل

اربوں روپے خسارے کا شکار قومی ایئر لائن کو آئے دن کسی نئی مصیبت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اگرچہ اس بار پی آئی اے کو کسی جرمانے کا سامنا تو نہیں کرنا پڑا تاہم اس بار چور سعودی عرب میں واقع ایئر لائن کے دفتر سے ہزاروں ریال لے کر فرار ہو گئے۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے شہر دمام میں واقع قومی ایئر لائن کے دفتر میں 3 سے زائد چور داخل ہوئے اور تجوریوں میں رکھے ہوئے ہزاروں ریال ساتھ لے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوری ہونے والی رقم کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ چور تجوریوں سے کتنے ریال ساتھ لے کر گئے۔

دمام کے پولیس اسٹیشن میں پی آئی اے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔