خیبر پختونخوا میں درخت جبکہ پنجاب میں کمیشن کیلئے میٹرو منصوبے اگائے جارہے ہیں عمران خان
دنیا میں گلوبل وارمنگ کے چرچے ہیں اور پاکستان خصوصاً پنجاب میں درختوں کا صفایا کیا جارہا ہے،عمران خان
تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا میں گلوبل وارمنگ کے چرچے ہیں اور پاکستان خصوصاً پنجاب میں درختوں کا صفایا کیا جارہا ہے وہاں درخت نہیں میٹرو بس اور اورنج ٹرین اگائی جارہی ہیں۔
پشاور میں شجرکاری مہم کا جائزہ لینے کے بعد میڈ یا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گزشتہ 10 برسوں میں 200 ارب روپے مالیت کے درخت کاٹ کر بیچ دیئے گئے ۔ پنجاب کے چھانگا مانگا جنگل میں اب 75 ہزار میں سے صرف 5 ہزار درخت رہ گئے ہیں ۔ میانوالی کے جنگلات کو کاٹ کر صاف کردیا گیا ہے اور چیچہ وطنی میں ٹمبر مافیا نے 46 ہزار درخت کاٹ دیئے انہیں کوئی روکنے والا نہیں ۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں گلوبل وارمنگ کا چرچہ ہے اور ہمارا ملک گلوبل وارمنگ میں 10 ویں نمبر پر آگیا ہے جب کہ پنجاب میں درخت اور جنگلات کاٹے جارہے ہیں ۔ پنجاب میں درختوں کے بجائے میٹرو اور اورنج ٹرین اگائی جارہی ہیں، ہم نے خیبرپختونخواہ میں جو شجر کاری مہم شروع کررکھی ہے اس کے مطابق اب تک ساڑھے 11 کروڑ درخت لگائے جا چکے ہیں ہمارا ہدف ہے کہ رواں برس مارچ تک 26 کروڑ درخت لگا دیئے جائیں ۔ جبکہ 2018 تک ایک ارب 20 کروڑ درخت لگانے کا عزم کر رکھا ہے ۔ ہم 60 فیصد درخت قدرتی ماحول میں قدرتی طریقے سے اگائیں گے ۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس مہم میں عوام کو شریک کررکھا ہے اور درختوں کی حفاظت کےلئے نگہبان بھی رکھے گئے ہیں ۔ مقامی افراد درختوں کا تحفظ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے بتا یا کہ ہم نے خیبر پختون خواہ کو گلوبل کامن فنڈ میں رجسٹر کروادیا ہے اب درخت اگانے کی مہم کو 100 ارب ڈالر کی عالمی فنڈنگ بھی ہوگی اوراس مہم کا جائزہ لینے کےلئے تحفظ جنگلی حیات کی عالمی تنظیم ڈبلیو ڈبلیو ایف کو بھی دعوت دے رکھی ہے ۔