بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

پاکستا ن کرکٹ ٹیم بھارت کے 17روزہ دورے کے دوران 2 ٹی ٹوئنٹی اور 3ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلے گی۔


ویب ڈیسک November 01, 2012
پاکستا ن کرکٹ ٹیم بھارت کے 17روزہ دورے کے دوران 2 ٹی ٹوئنٹی اور 3ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلے گی ، فوٹو : ڈیزائن اویس خان

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

بی سی سی آئی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاکستا ن کرکٹ ٹیم بھارت کے 17روزہ دورے کے دوران 2 ٹی ٹوئنٹی اور 3ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

شیڈول کے تحت قومی ٹیم 22 دسمبر کو بھارت پہنچے گی، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 25 دسمبر کو بنگلور میں جبکہ دوسرا میچ 27 دسمبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

روایتی حریفوں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا مقابلہ 30 دسمبر کو چنائے، دوسرا میچ 3جنوری کو کولکتہ جبکہ تیسرا اورآٓخری ون ڈے 6 جنوری کو نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ میں کھیلے گا۔

دوسری جانب لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف نے اسے خوش ائند قرار دیا اورکہا کہ یہ تو ابھی شروعات ہے، آئندہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بھی بہتری آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی مسائل کے باعث غیرملکی ٹیمیں پاکستان آنے سے گریز کررہی ہیں لیکن امید ہے کہ بہت جلد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کھیلی جائے گی۔


واضح رہے کہ 2008 میں ممبئی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد جہاں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پرمنفی اثرپڑاوہیں پاکستان اوربھارت کے درمیان کوئی کرکٹ سیریز بھی نہیں کھیلی گئی

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں