آفریدی کی نظریں زیادہ چھکے مارنے والوں کی فہرست میں وارنر کی جگہ لینے پر مرکوز

ٹی 20 فارمیٹ میں 66 چھکوں کے ساتھ ڈیوڈ وارنر چوتھے جب کہ شاہد آفریدی 64 چھکے مار کر پانچویں نمبر ہیں


ویب ڈیسک January 16, 2016
گزشتہ روز شاہد آفریدی نے کیویز کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں دو چھکے لگا کر یووراج سنگھ کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑا تھا۔ فوٹو : اے ایف پی

ISLAMABAD: نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول سیریز کا دوسرا ٹی 20 کرکٹ میچ میں اتوار کو کھیلا جائے گا اور اس میں بوم بوم آفریدی کے نشانے پر ڈیوڈ وارنر کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ پرہوگا۔

شاہد آفریدی کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے بازوں میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ ٹی 20 میں زیادہ چھکے لگانے کا عالمی اعزاز کیوی بلے باز برینڈن میک کولم کو حاصل ہے، انہوں نے 91 چھکے لگا رکھے ہیں ، گیل 87 چھکوں کے ساتھ دوسرے، شین واٹسن 69 چھکوں کے ساتھ تیسرے اور وارنر 66 چھکوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

شاہد آفریدی نے 88 میچز میں 64 چھکے لگائے ہیں اور کیویز کے خلاف دوسرے میچ میں ان کے نشانے پر وارنر کا ریکارڈ ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہد آفریدی نے کیویز کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں یووراج سنگھ کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں