کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچاکر ہی دم لیں گے ڈی جی رینجرز سندھ

عوام کی مدد سے ٹارگٹ کلرز، بھتہ خوروں اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپورکارروائی کی گئی ہے، میجرجنرل بلال اکبر


ویب ڈیسک January 16, 2016
عوام کے تعاون سے جرائم پیشہ افراد کا تعاقب ممکن ہوا اور اب شہریوں کا تعاون مزید بڑھ رہا ہے ۔ ڈی جی رینجرز : فوٹو : فائل

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن میں عوام کا بھرپور تعاون رہاہے اور اسے منطقی انجام تک پہنچا کرہی دم لیں گے۔

سینیٹر شاہی سید کی زیر قیادت پختون جرگے نے رینجرز ہیڈ کوارٹر کراچی میں میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ رینجرز، سیکٹر کمانڈرز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران جرگے کے 100 رکنی وفد نے رینجرز کے امن و عامہ کے قیام میں کردار کو سراہا ۔

ملاقات کے دوران ڈی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان میں جہاں رینجرز کا کردار ہے وہیں عوام نے بھی بھرپور ساتھ دیا۔ شہری جرائم میں ملوث عناصر کی نشان دہی ہیلپ لائن پر کررہے ہیں جس کے مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں اور اب عوام کا تعاون مزید بڑھ رہا ہے۔ عوام کی مدد سے ہی ٹارگٹ کلرز، بھتہ خوروں اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی۔ کراچی آپریشن بلا امتیاز رنگ و نسل کیا جارہا ہے اور اسے منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں