کراچی میں قیام امن کے لئے سیاسی دباؤ برداشت نہ کیا جائےصدر زرداری

اجلاس کے دوران صدرآصف زرداری نے گواہوں کے تحفظ کا بل بھی جلد اسمبلی میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔


ویب ڈیسک November 01, 2012
کراچی میں جرائم پر قابو پانے کے لئے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جائے، صدرآصف زرداری۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

SUKKUR: صدر آصف علی زرداری نے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی ہے کہ کراچی میں قیام امن کے لئے کسی بھی قسم کے سیاسی دباؤ کے بغیر کام کیا جائے۔

بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سمیت اہم وفاقی و صوبائی وزرا اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اجلاس کے دوران امن و امان کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا۔

صدرآصف زرداری نے شہرمیں اسلحے کے پھیلاؤ کا نوٹس لیا اورکہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے اور یہاں ہرصورت امن کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ صدر نے کہا کہ ہم ‏مخصوص ذہنیت کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں جوبینظیربھٹو سے لے کرملالہ تک حملوں میں ‏ملوث ہے۔


صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پرکہا کہ امن و امان کی بحالی کے لئے ہر قسم کے وسائل بروئے کار لائے جائیں اور سیاسی دباؤ کے بغیر کام کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جرائم پر قابو پانے کے لئے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جائے۔

اجلاس کے دوران صدرآصف زرداری نے گواہوں کے تحفظ کا بل بھی جلد اسمبلی میں پیش کرنے کی ہدایت کی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں