اسلام آباد کی 27 مخصوص بلدیاتی نشستوں میں سے ن لیگ 18 پر کامیاب

وفاقی دارالحکومت میں تحریک انصاف نے 9 مخصوص نشستیں حاصل کیں۔


ویب ڈیسک January 16, 2016
وفاقی دارالحکومت میں تحریک انصاف نے 9 مخصوص نشستیں حاصل کیں۔ فوٹو؛ فائل

وفاقی دارالحکومت کی مخصوص بلدیاتی نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے 27 میں سے 18 نشستیں جیت لیں جب کہ اس کے مد مقابل تحریک انصاف 9 نشستیں حاصل کرسکی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی مخصوص بلدیاتی نشستوں پر انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے 27 میں سے 18 پر کامیابی حاصل کی جب کہ اس کی حریف جماعت تحریک انصاف کے صرف 9 امیدوار ہی کامیاب ہوسکے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی خواتین 11 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان تحریک انصاف خواتین کی 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کرسکی ۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے مزدور کی دو مخصوص نشستوں اور پی ٹی آئی نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی جب کہ نوجوانوں کی 2 مخصوص نشستیں بھی (ن) لیگ کے نام رہیں اور پی ٹی آئی نے ایک سیٹ پر کامیابی حاصل کی ۔ اس کے علاوہ ٹیکنو کریٹ کی ایک نشست پر مسلم لیگ(ن) کا نمائندہ کامیاب ہوا جب کہ اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے دو اور تحریک انصاف کا ایک امیدوار کامیاب ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں